گوادر بلوچستان کا مضبوط حصہ ہے ،نواب ثناء اﷲ خان زہری
علاقے کی ترقی سے مقامی لوگوں کے اقلیت میں تبدیل ہونے کے خدشات دورکرنے ،منفی پروپیگنڈہ زائل کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے، وزیراعلی بلوچستان
بدھ 9 مارچ 2016 21:49
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ گوادر بلوچستان کا مضبوط حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، گوادر کے مقامی لوگوں کے حقوق کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، گوادر کی ترقی سے مقامی لوگوں کے اقلیت میں تبدیل ہونے کے خدشات کو دورکرنے اور اس حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کو زائل کرنے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے، جس کے تحت باہر سے آنے والوں کو نا تو ووٹ کا حق حاصل ہوگا اور نہ ہی وہ اپنے قومی شناختی کارڈ میں مستقل رہائشی پتہ کے طور پر گوادر لکھ سکیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کونسل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ ،سینیٹر آغاز شہباز درانی اور حکومت بلوچستان کے ترجمان انوار الحق کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے، امن و امان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی بہتری کے بغیر ترقی کا تصور نہیں کیا جا سکتا، حکومت اس حوالے سے ناصرف اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے بلکہ سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف موثر کاروائی کی جا رہی ہے، اس ضمن میں حکومت کی برداشت کی حد صفر ہے، اس بات کی کوئی گنجائش موجود نہیں کہ چند عناصر غیروں کے آلہ کار بن کر بے گناہوں کو ماریں ، انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی بندوق کے زور پر نظریہ مسلط نہیں کیا جاتا اور نہ ہی ہم یہاں ایسا ہونے دیں گے، ہر شخص کو آئینی آزادی حاصل ہے کہ وہ جس طرح چاہیے زندگی بسر کرے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سردار دودا خان زہری کے فرزند کے طور پر کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ کسی بے گناہ کا خون بہائے، بحیثیت ایک نواب یہ ان کی ذمہ داری اور فرض ہے کہ وہ اپنے لوگوں کی حفاظت کریں، ہمارے آباؤاجداد نے صدیوں تک اقلیتوں اور مظلوم طبقات کی تلوار کے ذریعے حفاظت کی، جس کے لیے ہم نے بے پناہ قربانیاں بھی دیں اور بلوچستان اور یہاں کے عوام کے لیے ان کے خاندان کے افراد شہید بھی ہوئے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کی بہتری اور ایک پرامن بلوچستان کے قیام کے لیے ذرائع ابلاغ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے لوگوں میں شعور اجاگر کرے اور حکومت کی رہنمائی بھی کرے، امن و امان کی بہتری بے شک حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن یہ تب ہی ممکن ہے کہ ذرائع ابلاغ سمیت معاشرے کے تمام حلقے آگے بڑھ کر اپناکردار ادا کریں، ہمیں ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اگر ہم یکجہت رہیں گے تو کوئی بھی دہشت گردی یا کسی اور صورت میں ہم پر غلبہ نہیں پا سکے گا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.