ضلعی انتظامیہ لاہور نے ’’پاکستان ڈے‘‘23مارچ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے اقدامات کر نے شروع کر دئیے

مختلف محکموں کو بھر پور انداز میں پروگرامز و سیمینار زمنعقد کر نے کے حوالے سے احکامات بھی دے دئیے گئے ہیں‘ڈی سی او محمد عثمان

بدھ 9 مارچ 2016 21:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے "پاکستان ڈے" 23مارچ کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کر نے شروع کر دئیے ہیں اور اس ضمن میں مختلف محکموں کو بھر پور انداز میں پروگرامز و سیمینار زمنعقد کر نے کے حوالے سے احکامات بھی دے دئیے گئے ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے بتایا کہ 23مارچ "یوم پاکستان ڈے "کے دن تقریبات کا آغاز مزار علامہ اقبال پر فاتحہ خوانی سے شروع ہو گا جبکہ لاہور قلعہ میں پرچم کشائی کی جائے گی اور اس ضمن میں متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

اسی طرح 23مارچ کے دن ہی ایوان اقبال میں خصوصی تقریب رکھی جائے گی۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے ای ڈی او ایجوکیشن لاہور اور ڈائریکٹر کالجز لاہور کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سکولوں اور کالجوں میں سیمینارز، تقریروں اور سوال و جوابات کے مقابلہ جات مر کزی خیال ایمان، اتحاد، تنظیم کے عنوان سے منعقد کر وائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ڈے کے حوالے سے ٹولنٹن مارکیٹ میں کتابی نمائش اور الحمراء آرٹس کونسل میں اسٹیج شو اور محفل مشاعرہ کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام ٹاؤنز اپنے علاقوں میں موجود اہم عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجائیں گے اور سب سے زیادہ اچھی سجائی گئی عمارت کے ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرزکو انعام دیا جائے گا۔ اس طرح اقلیتوں کے لیے خصوصی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ کیپٹن(ر) محمد عثمان نے مزید بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفئیر سپیشل اور معذور بچوں کے لئے بھی تقریبات کا اہتمام کرے گا جبکہ ڈی او سپورٹس یوم پاکستان کے حوالے سے دنگل اور کبڈی میچوں کا اہتمام کریگا جس کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا ۔

اسی طرح یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تشہیری مہم چلائی جائے گی اور یوم پاکستان کی مناسبت سے بینرز ، سٹیمرز اور پلے کارڈز شہر کی نمایاں جگہوں پر لگائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم لاہور سکا ؤٹس کی ایک ریلی کا بھی اہتمام کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان موومنٹ میں حصہ لینے والے قائدین، ورکرز اور شہداء کی میانی صاحب قبر ستان میں موجود قبروں پر وہ خود حاضری دینگے اور پیرا گلا ڈئنگ شو کابھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایڈ منسٹریٹرز اقبال ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن 23مارچ کی رات کو ایک میوزیکل شو کا اہتمام کرینگے اور شہر کے5 مقامات ریس کورس پارک، مینار پاکستان، ایکسپو سنٹر، قذافی اسٹیڈیم اور شادمان میں آتش بازی کا شان دار مظاہرہ کیا جائے گااور این سی اے کے تعاون سے سٹریٹ آرٹ کمپلیکس کا آغاز کیا جائے گا جس سے شہر میں خوبصورتی ہو گی اورغیر ضروری وال چاکنگ کا خاتمہ ہو گا۔ ڈی سی او لاہور نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ تمام تر تقریبات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :