Live Updates

(ن) لیگ تحر یک انصاف کا مقابلہ صرف دھاندلی سے کر سکتی ہے ‘ یاسمین راشد

عوام کے ووٹوں کے مقابلے میں شکست (ن) لیگ کا مقدر ہو گی‘ ایڈوائزر چیئرمین پی ٹی آئی

بدھ 9 مارچ 2016 21:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء ) چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ تحر یک انصاف کا مقابلہ صرف دھاندلی سے کر سکتی ہے عوام کے ووٹوں کے مقابلے میں شکست (ن) لیگ کا مقدر ہو گی،(ن) لیگ پنجاب میں غر یبوں کا خون نچوڑرہی ہے اور غر یبوں کے پاس خود کشی کے سواکوئی آپشن نہیں،تحر یک انصاف اقتدار میں آئیگی اور ملک میں حقیقی تبدیلی لیکر آئیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں پارٹی کے مختلف وفود سے گفتگو میں چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے مضبوط اور فعال جماعت بن چکی ہے اور صرف ملک کے نوجوان ہی نہیں تمام طبقات عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شفاف انتخابات میں (ن) لیگ سمیت کوئی جماعت تحر یک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی سیاست (ن) لیگ کا اصل میں منشور بن چکا ہے اور بلدیاتی انتخابات سمیت ضمنی انتخابات میں بھی (ن) لیگ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار کر الیکشن جیتنے کی کوشش کرتی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات