اسلام آباد کے بے اختیار میئر کے لئے پر تعیش انتظامات آئین و قانون کے خلاف ورزی ہے،مصطفی خان

بدھ 9 مارچ 2016 21:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما مصطفی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں پیسے کا بے دریغ استعمال کر کے انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں،من پسند افراد کو ٹکٹ جاری کئے گئے،سرکاری امیدواروں کی مہم سرکاری خرچے سے چلتی رہی،میئر شپ کے لئے خرید و فروخت کی گئی ،ان تمام بے ضابطگیوں کے بعد ابھی تک بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات بھی کے لئے نہیں ملے،حکومتی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی طرح نئے نو منتخب بے اختیارمئیر کے لئے پر تعیش انتظامات آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے، دو ڈائریکٹوریٹ3ہزار ملازمین کی لسٹ تیار ہوچکی جو کہ قومی خزانے پر بوجھ ہے،عوامی تحریک ایسے نظام کو مسترد کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے میں شامل 35صوبوں کاویژن یہ ہے کہ ہر صوبے کا گورنر ہوگا جس کی تنخواہ ایک سرکاری افسر کے برابر ہوگی اس کے علاوہ کوئی مراعات نہیں ہوں گی،

متعلقہ عنوان :