اسلام آباد، گھروں میں نوکرانیاں بن کر لوٹنے والا بین صوبائی گروہ اور چار خواتین سمیت 12ملزمان گرفتار،لاکھو ں روپے کا مال مسروقہ طلائی زیورات برآمد

بدھ 9 مارچ 2016 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU)پولیس نے گھروں میں نوکرانیاں بن کر لوٹنے والے منظم اور بین صوبائی گروہ سمیت 12ملزمان کو 4عورتوں سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان سے وارداتوں میں چھینا و لوٹا گیا لاکھو ں روپے کا مال مسروقہ طلائی زیورات35تولہ،نقدی 4لاکھ10ہزار، چوری شدہ موٹر سائیکلCD/70،قیمتی موبائیل اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ 03 عدد پسٹل 30 بور مع 11 روند برآمد کرلیے ہیں۔

اس گروہ نے کراچی ،لاہور ،گوجرا والا ،راولپنڈی اور میر پور میں بھی وارداتیں کی۔ا بتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے چوری ڈکیتی ،سرقہ بالجبر کی متعد د وارداتوں کا انکشاف کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر افسران نے گھروں میں نوکرانیاں بن کر وارداتیں کرنے والی پیشہ و ر خواتین، سرقہ بالجبر، نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن محمد الیاس کو ٹاسک دیا جنہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے بشیر احمد نون کی زیر نگرانی رانا تسنیم احمد،محمد اکرم رانجھا ،گل خان ،سید آصف حسین اے ایس آئیز اور جوانوں پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں پولیس ٹیموں نے گھروں میں نوکرانیاں بن کرڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کرنے والی پیشہ ور خواتین اور سرقہ بالجبر کی وارداتیں کرنے والے منظم اور خطرناک گینگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث کل 12 ملزمان گرفتار کر لئے جن میں -1 مسماۃ شافیہ زوجہ فاروق-2 مسماۃ صفیہ زوجہ محمد ریاضد-3 مسماۃ کوثر زوجہ منور علی ، تینوں عدالتی مفرور تھیں -4 مسماۃ ناہید زوجہ منظور علی-5 محمد فاروق ولد محمد علی (عدالتی مفرور)-6 محمد ریاض ولد محمد دین ساکنائے تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد-7 عبدالرزاق ولد تاج محمد-8 فرید اﷲ ولد سعید اﷲ-9 محمد سعید ولد ممتاز -10 طارق محمود ولد سمندر خان -11 ثاقب حسین ولد فیاض احمد (اشتہاری مجرم)-12 محمد سعد نسیم ولد فتح محمد نسیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے چھینا و لوٹا گیا لاکھو ں روپے کا مال مسروقہ طلائی زیورات 35تولہ،نقدی 4لاکھ 10ہزار ، چوری شدہ موٹرسائیکلCD/70،قیمتی موبائیل اور وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ03 عدد پسٹل30 بور مع11روند برآمد کرلیے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان مندرجہ سیریل نمبر1تا 6ایک منظم اور پیشہ ورگروہ ہے اس گروہ میں شامل خواتین گھروں میں نوکرانیاں بن کر کام کرنے کے بہانے آتی ہیں اور موقع ملتے ہی چوری کرلیتی ہیں جبکہ ان کے ساتھ مرد حضرات مسلح ہوتے ہیں جو بوقت ضرورت اسلحہ کا استعمال بھی کرتے ہیں ان ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ضلع اسلام آباد کی متعددوارداتوں کا انکشاف کیا جن میں سے ذیل وقوعہ جات کی تصدیق ہوئی۔

مورخہ23-06-13کو اس گروہ نے مسمی غلام عباس ساکن ڈھوک ملیار ، مورخہ 19-08-15مسماتہ انور بی بی سیکٹرF-11/3 ، مورخہ07-05-13 مسمی شکیل رضا شاہ سکنہ E-11 ، مورخہ01-08-12مسمی جاوید اختر بھٹی سیکٹرF-10/2، مورخہ10-12-12مسمی تیمور خان سیکٹرF-11/3 ، مورخہ11-08-07مسمی اسد بھٹی سیکٹر I-10/2 کے گھروں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں کی جن کے متعلق متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں۔

ان ملزمان سے مقدمات مندرجہ بالا کا مال مسروقہ طلائی زیورات35تولہ،نقدی2لاکھ30ہزارجبکہ وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ 02عدد پسٹل30بور معہ 08روندبرآمد ہونے پر الگ مقدمات نمبری74,75مورخہ08-03-16 بجرائم AO 13/20/65 تھانہ شالیمار درج رجسٹرہوئے۔اس کے علاوہ اس گینگ نے کراچی،لاہور،گوجرانوالہ،راولپنڈی اور میر پور آزاد کشمیر میں اسی طرح کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جن کی بابت پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے۔

ملزمان مندرجہ سیریل نمبر7و 8سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم اور پیشہ ور ڈکیت و نقب زن گروہ ہے ان ملزمان نے دیگر ساتھی ملزمان کے ہمراہ مورخہ 17-06-15کو مسمی شفیع اﷲ کی دوکان مغل مارکیٹ ترنول میں موجود چوکیدا رجہانزیب کو گن پوائنٹ پر باندھ کر دوکان سے قیمتی موبائل اور نقدی وغیرہ لوٹ لی۔ان ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور معہ 03روند اور مقدمہ ہذا کی لوٹی گئی رقم میں سے نقدی مبلغ01لاکھ روپے برآمد ہوئی۔

ان ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ضلع اسلام آباد کے علاوہ ضلع گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جن میں سے ایک واردات کے دوران مقامی پولیس سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کے آجانے پر کراس فائرنگ کے نتیجہ میں ان ملزمان کا ایک ساتھی ملزم محبوب عرف بھوجا ولد حضرت شاہ ساکن قصور حال فرید ٹاؤن گوجرانوالہ مارا گیا تھاجس کی نسبت مقدمہ نمبر1024مورخہ30-11-15بجرم302/324/353/34ت پ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ درج رجسٹر ہے اس مقدمہ میں یہ دونوں ملزمان مفرور ہیں۔

ملزم سیریل نمبر9نے مورخہ07-08-15 کو مسماۃ نجمہ فردوس کی گاڑی جوکہ لیک ویو پارک کی پارکنگ میں کھڑی تھی سے بیگ چوری کرلیا اس ملزم سے چوری شدہ نقدی80ہزار روپے برآمد ہوئے جبکہ اس ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکلCD/70 بھی برآمد ہوا جس کے متعلق مقدمہ نمبر69مورخہ08-03-16 بجرم 381-A/411ت پ تھانہI-Aدرج ہے۔ملزم مندرجہ سیریل نمبر10نے مسمی محمد جاویدسے گاڑی میں لفٹ لی راستے میں گاڑی خراب ہونے کی وجہ سے رکی تو ملزم اس کا موبائل اور پرس اٹھا کر بھاگ گیا ملزم سے مقدمہ ہذا کا قیمتی موبائل مالیتی53ہزار روپے برآمد ہوا۔

ملزم مندرجہ سیریل نمبر11مقدمہ نمبر371مورخہ11-09-11بجرم408ت پ تھانہ I-Aکا اشتہاری مجرم ہے جس کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم مندرجہ سیریل نمبر12نے مسمی نعیم اختر کمانڈر (ر)ساکن مکان نمبر16گلی نمبر29سیکٹرF-8/1سے پلاٹ کی مد میں کروڑوں کا غبن کیا جس کی نسبت مقدمہ نمبر476مورخہ01-10-15بجرم406/34ت پ تھانہ کوہسار درج رجسٹر ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار شدہ بیشترملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان کے دیگر ا نکشافات کے مطابق مزید پڑتال ریکارڈ متعلقہ تھانہ جات کروائی جا رہی ہے۔ایس ایس پی اسلام آباد نے پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پر ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :