پنجاب ترقیاتی میدان میں درست سمت آگے بڑھ رہا ہے، برطانوی وزیر خارجہ

بدھ 9 مارچ 2016 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کے دوران تعلیم، صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں مثبت اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب میں تعلیم، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں غیر معمولی کام ہو رہا ہے اور مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے محنت سے اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں برطانوی ٹیکس پیئرز کے پیسے کا درست استعمال دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پنجاب ترقیاتی میدان میں درست سمت آگے بڑھ رہا ہے اور میں پاکستان سے اچھا پیغام لیکر واپس جا رہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :