اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا نہیں چاہتا: الطاف حسین

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مارچ 2016 21:06

اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا نہیں چاہتا: الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے اپنی صحت کے حوالے سے گردش کر رہی افواہوں کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ریڈیو کو انٹرویو دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دیے گئے انٹرویو میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے اور یہ کہ ’میں لڑنا نہیں چاہتا۔

‘ بھارتی خفیہ ادارے را سے تعلقات کے الزامات کے بارے میں الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ’ر‘ سے رسول اور ’الف‘ سے اللہ ہوتا ہے اور ان کا ’را‘ سے یہی تعلق ہے۔ ایم کیو ایم کو چھوڑ کر جانے والوں کے حوالے سے الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایسے تمام لوگوں نے ماضی میں بھی منہ کی کھائی اور اب بھی کھائیں گے۔