ایف بی آر ملازمین کا پرفارمنس الاؤ نس منجمند،رواں مالی سا س وصولیاں میں کمی کا خدشہ

بدھ 9 مارچ 2016 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ملازمین کا پرفارمنس الاؤنسمنجمند ہونے کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیاں میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ذرائع کے مطابق پرفارمنس الاؤنس کے منجمند ہونے کی وجہ سے ملازمین میں بددلی پائی جاتی ہے جس سے رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے حکومت گذشتہ دو سالوں میں متعین کیے گئے ٹارگٹ کوبھی حاصل نہیں کر سکی تھی جس کی وجہ عوام پر اضافی ٹیکسوں کابوجھ ڈالا گیا تھا رواں مالی سال کے 8ماہ کے دوران ایف بی آر حکام نے1832ارب روپے کا ریونیو جمع کیا ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے متعین کیا گیا ٹارگٹ3105ارب روپے کا ہے اور ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے ابھی چار ماہ کا وقت درکار ہے ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے ملازمین کی تنخواہوں میں مسلسل کٹ لگنے کی وجہ سے ملازمین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور ملازمین نے پرفارمنس الاؤنس کی بحالی کے لیے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایف بی آر ملازمین کے پرفارمنس الاؤنس کے جاری کرنے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ایف بی آر ملازمین کے الاونس کو غیر منجمد کرنے کا فیصلہ وزیر خزانہ اور وزیر اعظم نے کرنا ہے واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ایف بی آر ملازمین کا پرفارمنس الاونس بند کر دیا تھا ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دسمبرکے مہینے میں ایف بی آر سے ملازمین کے الاؤنس کی بحالی کے حوالے سے درکار فنڈز کی تفصیلات طلب کی تھی جو وزارت خزانہ کو چند دن گرزنے کے بعد موصول ہو گئی تھی مگر الاؤنس کو جاری نہیں کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق ایف بی آر ملازمین کا پرفارمنس الاؤ نس 1ارب 40کروڑ روپے بنتا ہے جس میں سے 12کروڑ81لاکھ روپے ہیڈکواٹرز کے ملازمین،48کروڑ98لاکھ روپے پاکستان کسٹمز کے ملازمین اور 78کروڑ21لاکھ روپے ان لینڈ ریونیو کے ملازمین کے ہیں

متعلقہ عنوان :