پارٹی کی تنظیم نو ،بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز طلب کرلیں

سب سے پہلے سندھ اور پنجاب کے اہم عہدوں پر تبدیلیاں کی جائینگی

بدھ 9 مارچ 2016 20:46

پارٹی کی تنظیم نو ،بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز طلب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز طلب کرلی ہیں سب سے پہلے سندھ اور پنجاب کے اہم عہدوں پر تبدیلیاں کی جائینگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان آمد کے بعد سیاست میں سرگرم ہوگئے ہیں اور پارٹی میں تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے سینئر ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے تجاویز طلب کرلی ہیں کہ کن لوگوں کو اہم عہدے دیئے جائیں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کے فیصلوں کا اعلان چار اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر کیا جائے گا پہلے مرحلے میں سندھ اور پنجاب میں اہم تبدیلیاں کی جائیں گی اس کے بعد دوسرے صوبوں میں تنظیم سازی کا عمل شروع کیا جائے گا