یوم پاکستان پر پریڈ کی تیاریاں، اسلام آباد میں متعدد مدارس کو 18 سے 24 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 9 مارچ 2016 20:26

یوم پاکستان پر پریڈ کی تیاریاں، اسلام آباد میں متعدد مدارس کو 18 سے 24 ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) یوم پاکستان پر پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد میں متعدد مدارس کو 18 سے 24 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں متعدد مدارس کو 18 سے 24 مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے مذکورہ مدارس بند کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔