پنجاب میں حالات نارمل نہیں ’’ابنارمل ‘‘ہوچکے ہیں ‘پنجاب میں12ارب روپے کی بجلی استعمال کر نیوالے ’’نوگوایر یا ‘‘حکمرانوں کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘(ن) لیگ کو ذاتی مفادات عزیز ہیں انکو ملک اور قوم سے کوئی دلچسپی نہیں ‘سابق گورنر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور کی وفود سے گفتگو

بدھ 9 مارچ 2016 20:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سابق گورنر و تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں حالات نارمل نہیں ’’ابنارمل ‘‘ہوچکے ہیں ‘پنجاب میں12ارب روپے کی بجلی استعمال کر نیوالے ’’نوگوایر یا ‘‘حکمرانوں کی بیڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘حکمران اپنی کی بجائے قوم کی عینک سے دیکھے تو انکو پتہ چلے پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ‘(ن) لیگ کو ذاتی مفادات عزیز ہیں انکو ملک اور قوم سے کوئی دلچسپی نہیں ‘پنجاب میں ہونیوالی کر پشن کے کیسز بھی نیب کو سپرد ہونے چاہیے ‘تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات پارٹی میں جمہو ریت کی تصدیق ہے ۔

بدھ کواپنے دفتر میں ملاقات کر نیوالے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ ڈنگ ٹپاؤ اور مال بناؤ منصوبے پر عمل کر رہی ہے جسکی وجہ ملک خزانہ ہاتھ میں ریت کی طر ح خالی ہوتا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں حالات نارمل ہیں مگر حقیقت میں دیکھا جائے تو پنجاب میں عوام سمیت کسی کا کوئی پر سان حال نہیں یہاں پر پو لیس اور حکومت سے زیادہ ڈٖاکوؤں اور چور و مضبوط نظر آتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکومتی منصوبوں میں کر پشن کے قصے عام ہو چکے ہیں مگرحکمران کر پشن کر نیوالوں کو خود پکڑ رہے اور نہ ہی نیب کو ایسے لوگوں کو پکڑ نے کی اجازت دے رہے ہیں بلکہ انکی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو اقتدار میں آئے تین سال ہونیوالے ہیں مگر اسکے باوجود ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ اور دیگر مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :