پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت سے تعلقات میں مزید بہتری متوقع ہے ٗحاجی عدیل

عقلمندی کا تقاضہ ہے جن مسائل کا حل نکل سکتا ہے ان کا حل نکالنا چاہئے کھیلوں پر سیاست درست نہیں ٗ میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 مارچ 2016 19:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت سے تعلقات میں مزید بہتری متوقع ہے عقلمندی کا تقاضہ ہے جن مسائل کا حل نکل سکتا ہے ان کا حل نکالنا چاہئے کھیلوں پر سیاست درست نہیں ۔ قومی ٹیم کو اس صورتحال میں بھارت جانے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جب تجارتی سرگرمیوں بڑھیں گی تو تعلقات میں مزید بہتری آئیگی دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرمایہ کاری اربوں ڈالر تک پہنچ گئی ہے انہوں نے اب عقلمندی کا تقاضہ ہے جن مسائل کا حل نکل سکتا ہے ان کا حل نکالا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں پر سیاست درست نہیں بھارت میں مذہبی انتہا پسندی بہت زیادہ ہے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت جانے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :