لاڑکانہ، پرائمری ٹیچر غلام محمد جونیجو کی محکمہ تعلیم کے سپروائزرکے رویے سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش

بدھ 9 مارچ 2016 19:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) شکارپور ضلع کے گاؤں جعفری مگسی کے رہائشی پرائمری ٹیچر غلام محمد جونیجو نے محکمہ تعلیم کے سپروائیز کے رویے سے تنگ آکر زہریلی دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے ورثائے نے تشویشناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

اس میں موجود پرائمری ٹیچر کے بھائی شاہنواز جونیجو نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے سپروائیز علی احمد بھٹو کی جانب سے میرے بھائی کو کئی مرتبہ شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں تنگ کیا جارہا تھا جس عمل سے تنگ آکر میرے بھائی نے خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ سپروائیزر کو عہدے سے ہٹاکر انصاف فراہم کرکے تحفظ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :