حجرہ شاہ مقیم ، ڈاکوؤں کے ہاتھوں گولی لگنے سے زخمی ہونیوالا موٹر وے انسپکٹر چل بسا

بدھ 9 مارچ 2016 19:48

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) ڈاکوؤں کے ہاتھوں گولی لگنے سے زخمی ہونیوالا موٹر وے انسپکٹر چل بسا،محمد اسلم کو گذشتہ دنوں بائی پاس پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی مار دی تھی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صحارا سٹی کے قریب موٹر وے کے دفتر سے چند گز کے فاصلے پر گزشتہ دنوں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے انسپکٹر موٹر وے پولیس محمد اسلم سے ہزاروں روپے چھین لئے اور مزاحمت کرنے پر اس کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھاجس پر محمد اسلم ہسپتال میں تین روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملا ۔

متعلقہ عنوان :