محکمہ موسمیات کراچی کی جمعہ سے کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی

بدھ 9 مارچ 2016 18:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعہ سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا ہوا کا کم دبا اس وقت مشرقی ایران پر سمندر میں موجود ہے، جو جمعرات کو پاکستان میں داخل ہوگا، جمعرات کی شام سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارشیں شروع ہوجائیں گی جب کہ شہر قائد میں گہرے بادل چھاجائیں گے تاہم شہر میں بارش جمعہ کو ہوگی۔محکمہ موسیات کا کہنا ہے کہ بالائی فضاں میں ہوا کے کم دبا کی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے جمعے کے روز بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور کراچی میں شدید جب کہ ہفتے اور اتوار کو معتدل بارشوں کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :