ہائیکورٹ کااقلیتی خاتون رکن اسمبلی شنیلہ روت کوچا ر ہفتوں میں کرسمس گرانٹ جاری کرنے کا حکم

بدھ 9 مارچ 2016 18:39

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو تحریک انصاف کی اقلیتی خاتون رکن اسمبلی شنیلہ روت کوچا ر ہفتوں میں کرسمس گرانٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی شنیلہ روت نے عدالت میں موقف اپنایا کہ حکومت پنجاب کرسمس گرانٹ کیلئے مختص رقم کو دیگر منصوبوں کی نذر کر رہی ہے۔اقلیتی اراکین اسمبلی کو ان کی گرانٹ سے محروم رکھا جانا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی سی او لاہور کو اقلیتی خاتون کو چار ہفتوں میں کرسمس گرانٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :