الزامات آنی جانی چیز ہے ،ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں،فاروق ستار

اپنی وکٹ پر لوگوں کو میچ کھلائیں گے،عالمگیر خان ہماری صفائی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں ،رہنما ایم کیو ایم

بدھ 9 مارچ 2016 18:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ الزامات آنی جانی چیز ہے ،ہم عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اپنی وکٹ پر لوگوں کو میچ کھلائیں گے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے بدھ کو جامعہ کراچی میں خواتین کے عالمی دن سے متعلق سیمینار میں شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کل سے صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے،مہم کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں اور شہر کا کچرا صاف کریں گے۔عالمگیرکی مہم کو ویلکم کہتے ہیں وہ چاہیں تو ہماری صفائی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الزامات آنی جانی چیز ہے عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی۔