کچھ عناصر الطاف حسین کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلارہے ہیں ،ندیم نصرت

ایم کیو ایم کے قائد کی صحت بالکل ٹھیک ہے ،تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں ،کنوینر رابطہ کمیٹی

بدھ 9 مارچ 2016 18:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ الطاف حسین نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر الطاف حسین کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلارہے ہیں ۔قائد ایم کیو ایم کی صحت سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہیں جھوٹ اور بے بنیاد ہیں ۔