محکمہ سول ڈیفنس کی محکموں میں حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کی مہم

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 9 مارچ 2016 18:26

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 مارچ۔2015ء) ڈی او سول ڈیفنس مسز نگہت ریاض نے سرکاری و غیر سرکاری محکموں میں حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کے سلسلہ میں مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی او سول ڈیفنس مسز نگہت ریاض کے مطابق ڈی سی او قصور کے حکم پر تمام سرکاری و پرائیوٹ اداروں کو ہدایات دی جا رہی ہیں کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل کریں ۔فائر ایکسٹینگشر ،فائر پوائنٹ لگائیں اور اس سلسلے میں محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم تمام محکمہ جات ، سکو ل و کالجز کے سروے کر رہی ہے اور حفاظتی انتظامات مکمل کروائے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ٹریننگ بھی کروائی جا رہی ہے اور سروے پلان متعلقہ ادارہ جات کو بھجوائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :