لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی کوچیلنج کر دیاگیا

بدھ 9 مارچ 2016 17:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی کوچیلنج کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی چیلنج کر دی گئی۔

(جاری ہے)

دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں انتہائی نچلی سطح پر ہیں پھر بھی سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔قانون کے تحت حکومت 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس وصول نہیں کر سکتی۔ پٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی آئین سے متصادم ہے۔

متعلقہ عنوان :