ایرانی صدر کے مجوزہ دورہ سے دونوں ملکوں میں تعاون کو فروغ ملے گا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کے تمام ملکوں کو فائدہ ہو گا،وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں بات چیت

بدھ 9 مارچ 2016 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایرانی صدر رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان دونوں ملکوں میں تعاون کو فروغ دے گا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے کے تمام ملکوں کو فائدہ ہو گا۔ وہ بدھ کو ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ملکوں میں دفاع، توانائی، تجارت، کاروبار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاک چین اقتصادی راہداری کو خطے کے تمام ممالک کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایرانی صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان تعاون کو فروغ دے گا۔ ملاقات میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ عالمی پابندیوں کے خاتمے سے علاقائی و اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلی ہیں۔