کے ایم سی اور کے ڈی اے کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں سخت دشورای کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،سید ذوالفقار شاہ

بدھ 9 مارچ 2016 17:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء)کے ایم سی کو جاری کردہ 39کروڑ روپیوں کی ماہوار اوزیڈٹی گرانٹ میں سے 25کروڑروپئے ڈی ایم سیز کو ایجوکیشن ،میڈیکل اور لوکل ٹیکسز کے ملازمین کی ڈی ایم سیز کی سطح پر تنخواہیں جاری کرنے کے لیے جاری کردیئے ۔کے ایم سی کو پہلے ہی لوکل ٹیکس کی ڈی ایم سیز کو منتقلی سے 9کروڑ 30لاکھ روپئے تنخواہوں میں کمی کا سامنا تھا کہ اس ماہ نہایت عجلت اور جلد بازی میں کے ایم سی کی ماہوار اوزیڈٹی گرانٹ میں سے25کروڑ روپئے ڈی ایم سیز کو جاری کردیئے گئے ۔

جس سے کے ایم سی اور کے ڈی اے کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں سخت دشورای کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان خیالات کا اظہار سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی محمد ریحان خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونین رہنماء راجہ عاصم ،محمد صفدر ،محمد نذیر ،محمد شہزاد،ارتضٰی علی،حافظ گل رحمٰن بھی موجود تھے۔

وفد نے انہیں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں آگاہ کیا ۔فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی نے انہیں یقین دلایا کہ موجودہ وسائل سے جتنے بھی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہوسکی ادا کردی جائیگی ۔سیدذوالفقارشاہ نے تنخواہوں ،پنشن کی ادائیگی کے سلسلے میں عدالتی احکامات کے تحت کمشنر کراچی کی سربراہی میں اجلاس منعقد نہ کیے جانے سے کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا بحران پیدا ہوگیا ہے کیونکہ حکومت سندھ آئندہ مالی سال کے بجٹ کا انتظار کیے بغیر ہی ایجوکیشن ،میڈیکل اور لوکل ٹیکسز کے محکمے فوری طور پر بغیر کسی ہوم ورک کی تیاری کے ڈی ایم سیز کو ٹرانسفر کررہی ہے حالانکہ مالی سال ختم ہونے میں صرف تین ماہ کا عرصہ باقی ہے ایسا کون سا طوفان آرہاہے کہ بجٹ سے پہلے ہی محکمے ٹرانسفر نہایت عجلت میں کیے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ایجوکیشن ،میڈیکل اور لوکل ٹیکسز کے ملازمین کی تنخواہوں سے ساڑھے تین کروڑروپئے پروانڈنٹ فنڈ ،پنشن کنٹری بیوشن بھی نہیں کاٹا گیا ۔

جس سے ماہوار پنشن کی ادائیگی میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت سندھ کے محکمہ فنانس نے اس ماہ اوزیڈٹی گرانٹ 7تاریخ کے بعد جاری کرکے توہین عدالت کی ہے جسکی وجہ سے تاحال ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکی ہیں ۔انہوں نے کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 9کروڑ 30لاکھ روپئے اور ساڑھے 3کروڑ روپئے ایجوکیشن ،میڈیکل کے ملازمین کی تنخواہوں سے فنڈ ،پنشن کی کٹوتی کرکے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔