وزیر داخلہ کا شبقدر میں شہید پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو تمغہ شجاعت اور اسکے خاندان کو مالی امداد دینے کا اعلان

انتہائی بہادری سے اپنی جان دے کر مذکورہ اہلکار نے درجنوں بے گناہوں کی جانیں بچائیں جسکی کوئی قیمت نہیں ٗ چوہدری نثار علی

بدھ 9 مارچ 2016 17:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شبقدر میں دہشت گردوں کی مزاحمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے خیبر پختونخواہ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کو تمغہ شجاعت اور اسکے خاندان کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ انتہائی بہادری سے اپنی جان دے کر مذکورہ اہلکار نے درجنوں بے گناہوں کی جانیں بچائیں جسکی کوئی قیمت نہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کی پولیس اور سیکیورٹی ادارے انتہائی جراٗت سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے اگلی صف میں کھڑے ہوکر قربانیاں دے رہے ہیں۔