ملک میں پلاسٹک کی سب سے بڑی نمائش(پاک پلاس)25تا27مارچ تک ایکسپو سنٹر لاہور میں ہوگی

بدھ 9 مارچ 2016 17:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) پاکستان میں پلاسٹک مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش پاک پلاس 25تا27مارچ تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔اس میگا ایونٹ کا اہتمام پاکستان پلاسٹک مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کی جانب سے کیا گیا ہے جو کہ انٹر نیشنل پلاسٹک ایگزیبیشن کا ایک حصہ ہے ۔اس نمائش میں پاکستان کی پلاسٹک صنعت کی جدید اور کامیاب مصنوعات کا ڈسپلے کیا جائیگا جبکہ نمائش کی دیگر خصوصیات میں معلوماتی سیشنز بھی شامل ہیں جہاں پلاسٹک کی مقامی صنعت سے متعلق تکینکی ترقی،استعداد ،رجحانات اور برآمدی صلاحیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

کنویینرپا ک پلاس اخلاق احمد نے کہا کہ اس تین روزہ ایونٹ میں پلاسٹک کی صنعت سے وابستہ مقامی و بین الاقوامی خریدار،ماہرین،انٹر پرینیورز،ریگولیٹرز،سرمایہ کاراورپروفیشنلز شرکت کرینگے اور اپنے اپنے کاروبار کی توسیع کے حوالے سے اس پلیٹ فارم سے استفادہ کرینگے۔

(جاری ہے)

پاک پلاس کے چیف آرگنائزر کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کا انعقاد پلاسٹک پراسیسنگ انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرکے انڈسٹری کی مزید بہتری کیلئے تجاویز اور مشاورت حاصل کرنا ہے جبکہ اس نمائش میں پلاسٹک انڈسٹری کے تمام ہی اسٹیک ہولڈرز بشمول خام مال پروڈیوسرز،پروسیسر،پلاسٹک مشینری مینو فیکچررز،ماڈیولز و ڈائز بنانیو الے،ٹریڈرز،امپورٹرز و ایکسپورٹرز اور فنشڈ و سیمی فنشڈ پروڈیوسرز صنعت کی ترقی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات و تجربات کا تبادلہ کرینگے۔

پاک پلاس میں پلاسٹک کے شعبے میں کام کرنے والی نمایاں انٹر پرائزز اور ایسوسی ایشنز کی شرکت متوقع ہے ۔ میں پلاسٹک کی صنعت کی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور پاک پلاس نمائش کا مقصد بھی اس صنعت سے وابستہ ماہرین کو ایک جگہ اکھٹا کرکے اس صنعت کی ترقی کیلئے تجاویز کا حصول اور تبادلہ خیال کرنا ہے،اس نمائش میں پلاسٹک ٹیکنالوجیزسینٹر اورپولیمر ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کی خدمات و کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :