بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو تجاویز دینے کی ہدایت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 17:12

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا ، سینٹرل ..

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو تجاویز دینے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان آمد کے بعد عملی سیاست میں سرگرم ہوگئے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ پہلے مرحلے میں پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ میں اہم تبدیلیوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔ سندھ اور پنجاب میں پارٹی صدارت اور سینئر عہدوں میں تبدیلی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کے فیصلوں کا اعلان 4 اپریل کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر نوڈیرو ہاﺅس میں کیا جائیگا۔