حالیہ بارش اور موسم کی سردی کی شدت میں معمولی کمی کے ساتھ ہی ڈینگی فعال ہو سکتا ہے ‘ عدنان ارشد اولکھ

فیلڈ ٹیمیں انسداد ڈینگی آگاہی و حفاظتی تدابیر کے لیے بھی لوگوں کو معلومات دیکر ان کو بھی انسداد ڈینگی مہم میں شامل کریں

بدھ 9 مارچ 2016 17:12

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ محنت و افرادی وسائل پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا سرویلنس کے لیے مامور فیلڈ ٹیمیں اور اِن ڈور ٹیمیں سرویلنس کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی آگاہی و حفاظتی تدابیر کے لیے بھی لوگوں کو معلومات دے کر ان کو بھی انسداد ڈینگی مہم میں شامل کریں۔

(جاری ہے)

راوی ٹاؤن انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ بارش اور موسم کی سردی کی شدت میں معمولی کمی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر فعال ہو سکتا ہے اس لیے کھلی جگہوں پر کھڑے پانی کی نکاسی، گھروں کے اندر مکمل صفائی، گھروں کی چھتوں پر موجود ناکارہ برتنوں میں پانی کا اخراج، قبرستانوں میں جھاڑیوں کا صفایا اور ٹائروں کی دکانوں کی چیکنگ کو شروع کیا جائے- انہوں نے کہا کہ ابتدا میں کامیاب آگاہی مہم اور لاروا سرویلنس سے ہی ڈینگی مچھر کی یلغار کو مکمل طور پر روکا جا سکتا ہے-ایڈیشنل سیکرٹری عدنان ارشد اولکھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر راوی ٹاؤن صفدر حسین ورک، ٹی ایم او محمد ابرار، ٹی او فنانس محمد آصف سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :