ٹانک، ڈپی پی او نے بزدلی کا مظاہرہ کرنے پر اے ایس آئی، چار پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیئے

بدھ 9 مارچ 2016 17:11

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک نے بزدلی کا مظاہرہ کرنے پر ایک اے ایس آئی اور چار پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دئیے جبکہ ایک ہیڈ کانسٹیبل کی تنزلی کرتے ہوئے سپاہی بنا دیا چند روزپہلے ٹانک وانہ روڈ پر واقع لطیف شہید چوکی کے قریب دوران چیکنگ رکشہ میں سوار شخص کی فائرنگ سے پولیس کا ایک جوان طارق شہید ہو گیا تھا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر ٹانک رسول شاہ نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات جاری کئے تھے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رسول شاہ نے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور چار پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کر دیا جبکہ وقوع والے دن اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر ایک ہیڈ کانسٹیبل کی تنزلی کرتے ہوئے اسے سپاہی بنانے کے احکامات جاری کر دیے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر رسول شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ برخاست کئے گئے پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی کے دوران نہ صرف بزدلی کا مظاہرہ دکھایا بلکہ وہ غفلت کے مرتکب بھی پائے گئے انہوں نے کہا کہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہے گا اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزئی جبکہ غفلت کے مرتکب پائے گئے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان کا کہنا تھا کہ ٹانک پولیس فورس میں بزدلی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :