سعودی عرب اور خلیج کی سلامتی ہمارے لئے سرخ لکیر ہے۔سعودی وزارت دفاع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 9 مارچ 2016 17:06

سعودی عرب اور خلیج کی سلامتی ہمارے لئے سرخ لکیر ہے۔سعودی وزارت دفاع

جدہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09مارچ۔2016ء) سعودی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے ایک مرتبہ پھر اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ سعودی عرب اور خلیج کی سلامتی ہمارے لئے سرخ لکیر ہے۔انہوں نے بتایا کہ”رعد الشمال“ یا ” 'شمال کی گرج “ کے نام سے ہونے والی فوجی مشقوں کے ذریعے اس میں شامل ملک اپنی عسکری صلاحیت کا تبادلہ اور ان کی تیاری کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سعودی شہر حفر الباطن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مشقوں میں مسلح جتھوں سے لڑائی کی پریکٹس کی گئی۔ایک سوال کے جواب میں جنرل عسیری کا کہنا تھا کہ 20 عرب اور خلیجی ملک ان مشقوں میں شمولیت کے ذریعے اپنی اپنی فوجوں میں انتہائی درجے کی کوآرڈی نیشن اور چوکسی کے لئے یہاں جمع ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ایسی مہارت حاصل کرنے میں کوشاں ہیں کہ جس کے ذریعے ضرورت پڑنے پر ان ملکوں کی فوجوں کے درمیان انتہائی تیزی سے عملی تعاون روبعمل لایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ مشقیں جمعرات کو ختم ہوں گی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایک اسلامی اتحاد تشکیل دینے کا منصوبہ زیر غور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان مشقوں سے حاصل ہونے والا سبق یہ ہے کہ شمالی گرج میں شامل ملکوں کی فوج کا انسداد دہشت گردی کے حوالے سے متحدہ نظریہ رواج پا سکے۔یہ خطے کی تاریخ میںسب سے بڑی فوجی مشقیں ہیں جس میں عسکری صلاحیت میں اضافے کے لئے جدید ترین لڑاکا طیاروں اور ٹینکوں سمیت دیگر اسلحہ استعمال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :