آئی سی سی کا پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل کرنیکا اعلان

بدھ 9 مارچ 2016 16:50

آئی سی سی کا پاک بھارت میچ دھرم شالہ سے کولکتہ منتقل کرنیکا اعلان

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مارچ2016ء )انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاک بھارت مقابلے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم نے19مارچ کو شیڈول ایونٹ کا سب سے بڑے ٹاکرے کو دھرم شالا سے کولکتہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کو پر امن رکھنے کے لیے کیا گیا ہے ، سکیورٹی پلان پر مکمل عملدر آمد ہوگا ، بی سی سی آئی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام ٹیموں کے لیے سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنائے گی ،وینیو تبدیل کرنے پر کوئی مایوسی نہیں ہے۔

ڈیو ررچرڈسن کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کو ان کے ٹکٹ ریفنڈکر دیا جائے گا ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت کو بھی اپنے اس فیصلے سے آگا ہ کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان پہلے ہی کہ چکا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کی مکمل یقین دہانی تک قومی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جائے گا ۔