عدالت نے جیل سازی سے نوکری حاصل کرنے والے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

بدھ 9 مارچ 2016 16:41

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ نے جیل سازی سے نوکری حاصل کرنے والے سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاوٴنٹس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ملزم طاہر ہاشمی کا چار روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ ملزم کے خلاف مبینہ طورپر جعلی سازی سے سی ڈی اے میں نوکری حاصل کرنے کا الزام ہے ملزم طاہر ہاشمی تین سال سے مقدمے میں اشتہاری تھا ۔ملزم سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

متعلقہ عنوان :