متحدہ عرب امارات میں‌ بارش اور طوفان کے باعث حالات بے قابو۔سکولوں میں چھٹی کا اعلان، ائیرپورٹ سمیت بڑی عمارات کو شدید نقصان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 16:34

متحدہ عرب امارات میں‌ بارش اور طوفان کے باعث حالات بے قابو۔سکولوں ..

متحدہ عرب امارات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : متحدہ عرب امارات میں بارش اور طوفان کے بعد حالات بے قابو ہو گئے ہیں، متعدد عمارات سمیت ابوظہبئ ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے، اور اسکی چھتیں متعدد جگہوں سے ٹوٹ گئی ہیں، جسکے بعد اسے مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، دبئی ائرپورٹ میں پروازیں شدید تاخیر کا شکار ہیں، لیکن ائیرپورٹ کے ٹرمینل ابھی تک کھلے ہیں۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کل متحدہ عرب امارات کے سر کاری اور پرائیویٹ تمام اسکولوں کو بند رکھا جائے گا۔ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر تعلیم حسین الحمادی نے عبوری ریاست میں تمام سر کاری اور پرائیویٹ اسکولز کو آئندہ کل جمعرات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موسم کی خرابی کے پیش نظر اور طلبا کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے جس کے تحت طلبا بروز اتوار اسکولز جا سکیں گے۔

تاہم کسی نوٹس کے آنے تک بھارتی اسکولز سمیت سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن گریڈ 10 اور 12 کے سالانہ امتحانات کے لیے کھُلے رکھے جائیں گے۔ بھارتی ہائی اسکول کے سی ای او کے مطابق موسمی خرابی اور ٹریفک کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے امتحان دینے والے طلبا کو امتحانی مرکز میں مقررہ وقت ست ایک گھنٹہ قبل یعنی 7 بجکر 15 منٹ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بارش اور طوفان سے متعلقہ مکمل خبر پڑھنے اور ویڈیوز دیکھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

متعلقہ عنوان :