بارش کے باعث ابو ظہبی ائیر پورٹ کی چھت کئی مقامات سے ٹوٹ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 16:25

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : دبئی میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بارش کے باعث ابوظہبی ائیر پورٹ کی چھت کئی مقامات سے ٹوٹ گئی ہے۔ جبکہ دبئی میں ہونے والے ائیر شو کی بھی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب دبئی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ دبئی کے دونوں ائیر پورٹس پر پروازیں معمول کے مطابق ہیں تاہم چند پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر دبئی شاپنگ کا مرکز گلوبل ویلج بھی بند کر دیا گیا ہے جو اب آئندہ کل شام کو کھولا جائے گا۔ بلدیہ دبئی نے شہریوں کو الرٹ جاری کیا ہے کہ تیز ہواؤں کے وقت شیشوں کے دروازوں سے فاصلے پر رہیں۔

متعلقہ عنوان :