وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر این جی اوز اور لیبارٹریز چھاپے، 3 این جی اوز، 5لیبارٹریز سیل

بدھ 9 مارچ 2016 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے این جی اوز اور لیبارٹرز پر چھاپوں کے دوران تین این جی اوز اور بلیو ایریا میں قائم پانچ لیبارٹریز کو سیل کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالستار ایسانی ، ڈائیریکٹر لیبر محمد علی اور اے سی سٹی کامران چیمہ پر مشتمل ٹیم نے تین این جی اوز ،روزن ، تعمیر ملت ،اور ساحل کو کام کرنے سے روک ہے ، روزن این جی او کو بین انٹرنیشنل این جی او سے فنڈز لینے کے الزام میں کام کرنے سے روکا گیا ہے جبکہ تعمیر ملت این جی او ، پر بغیر ڈیوٹی ہسپتال کے آلات منگوانے کا الزام ہے، اور ساحل این جی او میں عملہ غیر حاضر تھا دفتر میں صرف ایک خاتون تھی جو ٹیم کو سوالات کے جواب نہ دے سکی ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے تینوں این جی اوز کا ریکارڈ بھی قبضے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں دوسری جانب بلیوایریا میں قائم پانچ لیبارٹریز کو ناقص صفائی ، کیمکلز پر مدت معیاد نہ ہونے اور نان کوالفائیڈ اسٹاف ہونے پر سیل کیا گیا ،سیل کی جانے والی لیبارٹریز میں نایاب لیب اسلام آباد لیب ، چغتائی لیب ،فیڈرل لیب اور سپر لیب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :