لاہور : کاشف مرزا کا گورنر پنجاب سے متعلق بیان غلط ہے۔ ترجمان گورنر پنجاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : ترجمان گورنر پنجاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے چئیر مین کاشف مرزا کے بیان کی تردید کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر کا کہنا ہے کہ کاشف مرزا کا گورنر رفیق رجوانہ کی دعوت سے متعلق بیان غلط ہے ، گورنر پنجاب نے کسی تنظیم سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی وہ حکومت اور پرائیویٹ اسکول مالکان کے درمیان کوئی کردار ادا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے چئیر مین کاشف مرزا نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی یقین دہانی پر اپنی ہڑتال کو ایک ہفتے لے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔ اُمید ہے کہ گورنر صاحب پرائیویٹ اسکول مالکان کے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں گے تاہم اب ترجمان گورنر پنجاب نے اس بیان کی تردید کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :