سبی ، سانگان میں سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلہ میں دوشدت پسند مارے گئے،آسلحہ برآمد

بدھ 9 مارچ 2016 16:17

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سبی کے قریب ہرنائی کے علاقہ سانگان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں دوشدت پسند مارے گئے جبکہ دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کیا گیا ،زیر اعلیٰ بلوچستان نے کمانڈر سدرن کمانڈ کے ہمراہ آپریشن کا فضائی معائنہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سبی کے قریب سانگان کے پہا ڑی سلسلہ میں ملک دشمن عناصر کی موجودگی پرکی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔

اس دوران مشتبہ افراد نے فورسز کو دیکھتے ہی جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سپاہی محمد حسن اور مبشر علی موقع پر شہید ہوگئے ۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد افرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔شہید ہونے والے دونوں جوانوں کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ لے جایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد دونوں شہید جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ،کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض نے ہیلی کے زریعے مذکورہ آپریشن والی جگہ کا فضائی معائنہ کیا۔

متعلقہ عنوان :