سابق گور نر پنجاب کے صاحبزادے شہبا زتاثیر کیلئے فاسٹ فوڈ اور بسکٹ 5سٹار ہوٹل سے منگوائے

شہبا ز تاثیر نے چاکلیٹ کافی منگوائی‘ مہمانوں کی10اقسام کے کھانوں سے تواضع کی گئی ‘مہمان مٹھائیاں اورکیک لیکر آتے رہے

بدھ 9 مارچ 2016 16:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب کے صاحبزادے شہبا زتاثیر کیلئے فاسٹ فوڈ اور بسکٹ 5سٹار ہوٹل سے منگوائے جبکہ مہمانوں کی10اقسام کے کھانوں سے تواضع کی گئی ‘مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے بھی اپنے ساتھ مختلف قسم کی مٹھائیاں اورکیک بھی لیکر آتے رہے‘شہبا ز تاثیر نے چاکلیٹ کافی بھی منگوائی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بدھ کو شہبا زتاثیر کی گھر آمد کے بعد سب سے پہلے پانی مانگا جسکے بعد ان کیلئے فا سٹ فوڈ اور بسکٹ ایک فائیو سٹار ہوٹل سے منگوائے گئے جبکہ انکی بازیابی پر مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے مہمانوں کیلئے چکن بر یانی ‘سندھی بر یانی ‘اچار گوشت ‘بیف قیمہ اور قورمہ کے علاوہ چینی ڈشز بھی منگوائی گئیں جبکہ سویٹ میں گھیر اور گاجر کا حلوہ بھی بھی مہمانوں کو دیا گیا ہے جبکہ مہمانوں کی جانب سے لائی جانیوالی مٹھائی اور کیک سے بھی کئی من سویٹ گھر میں جمع ہو گئی جو گھر کے ملازمین کو بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :