حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے آخری قانون شکن کے مکمل خاتمے تک چین سے نہ بیٹھا جائے
سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا شہباز تاثر کی بازیابی پر ردعمل کااظہار
بدھ 9 مارچ 2016 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے مقتول گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے اغواء شدہ بیٹے شہباز تاثر کی بازیابی پر کہا ہے کہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے آخری قانون شکن کے مکمل خاتمے تک چین سے نہ بیٹھا جائے ۔قومی سلامتی کے اداروں کی کامیاب کارروائیوں سے ملک و ملت دشمنوں کا گٹھ جوڑ کمزور ہوا ہے ان عناصر کے سہولت کاروں، مددگاروں اور سرپرستوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی سے ہی کامیابی ممکن ہے ۔
نیئر بخاری نے مزید کہا کہ شہباز سلمان تاثیر کے اغواء کنندگان ، ان کے مددگاروں کے بارے میں باریک بینی سے تحقیق کی جائے اور پاک افغان سرحد کچلاک بلوچستان پہنچانے والوں کی نشاندہی اور بازیابی کی کامیاب کارروائی کے بارے میں قوم کو پارلیمنٹ کے ذریعے پورے سچ سے آگاہ کیا جائے ۔(جاری ہے)
نیئر بخاری نے کہا کہ ملک بھر میں حکومتی و ریاستی رٹ کے مکمل قیام سے ہی انتہا پسندانہ سوچ اور سوچ پیدا کرنے والی طاقتوں کو ختم کیا جاسکتا ہے ۔
سید نیئر حسین بخاری نے امید ظاہر کی ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کو بھی کامیاب کارروائی کے ذریعے بازیاب کرالیا جائے گا۔سید نیئر حسین بخاری نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں نے ملکی سلامتی اور شہریوں کی پر امن اور محفوظ زندگی کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف پوری قوم قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.