ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ،ملزمان کی بریت کی درخواست پر بحث 11مارچ کو ہو گی

بدھ 9 مارچ 2016 15:31

راولپنڈی۔09مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء)ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر8کروڑ کا فراڈ کرنے والے دو بھائیوں کی بریت کی درخواست پر بحث 11مارچ کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ میں ملوث دوسگے بھائیوں کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کر دی ۔فتح جھنگ میں گلیکسی سٹی کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر عوام سے 08کروڑ روپے ہتھیانے والے سگے بھائیوں شیخ راحیل اور شیخ سجیل کے مقدمے کی سماعت بدھ کو خصوصی احتساب عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر ملزمان کے وکیل نے ملزمان کی بریت کی درخواست دائر کی جسے بحث کے لیے منظور کرتے ہوئے عدالت نے سماعت 11مارچ تک ملتوی کر دی ۔