فیکٹری نذر آتش کیس اور ایئرپورٹ ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ملتوی

بدھ 9 مارچ 2016 15:28

راولپنڈی۔09مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیکٹری نذر آتش کیس اور ایئرپورٹ ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہان کی شہادت ریکارڈ کر کے سماعت 19مارچ جبکہ جہلم فیکٹری نذر آتش کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔مذکورہ کیسوں کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے کی ۔

متعلقہ عنوان :