ایڈمنسٹریٹر بلدیہ جنوبی طلعت محمود علالت کے بعد انتقال کرگئے

بدھ 9 مارچ 2016 15:25

کراچی ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ کے ایڈمنسٹریٹر طلعت محمود مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مرحوم کا شمار محکمہ بلدیات کے سنیئر افسران میں ہوتا تھا مرحوم طلعت محمود نے بلدیہ ملیر، بلدیہ کورنگی میں ایگزیگٹیو انجینئر کے طور پر بھی فرائض انجام دیئے۔

(جاری ہے)

طلعت محمود کے انتقال پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول، میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر طارق مغل، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی و جنوبی عبدالرشد خان، شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی کے تمام محکموں کے سربراہان اور ملازمین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگی عطاء فرمائے۔