لاہورہائیکورٹ نے طالبعلموں سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف دائردرخواستوں پر فریقین کے وکلاءکو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 9 مارچ 2016 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں تین رکنی نے کیس کی سماعت کی۔ والدین کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ نجی سکولوں کی انتظامیہ ازخود کسی قانونی جواز کے بغیر جب چاہتے ہیں فیس بڑھا دیتے ہیں۔ فیسوں میں اضافہ سے گھریلو بجٹ متاثر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فیس ادا نہ کرنے پر طالبعلموں کو سکول سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواستوں میں والدین کو فریق بننے کی اجازت دی جائے اور ان کا موقف بھی سنا جائے۔ عدالت نے درخواستوں میں والدین کو فریق بننے کی اجازت دیتے ہوئے سیکرٹری سکولز اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چودہ مارچ کو جواب طلب کر لیا۔