وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ‘ نوٹیفکیشن جاری

بدھ 9 مارچ 2016 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی میں 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اہم تنصیبات پر اس وقت 350 فوجی جوان تعینات ہیں ‘یہ فوجی جوان پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے چند روز قبل اسلام آباد میں مختلف تنصیبات پر تعینات کئے گئے تھے۔