ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر بیرونی فنڈنگ حاصل کرنے والی 2 این جی اوز کے دفاتر کو سیل کردیا

بدھ 9 مارچ 2016 14:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر بیرونی فنڈنگ حاصل کرنے والی 2 این جی اوز کے دفاتر کو سیل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر لیبر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے چھاپہ مار کر 2 این جی اوز کے دفاتر سیل کردئیے۔

(جاری ہے)

سیل کی گئی این جی او ز میں روزن اور تعمیر ملت فاؤنڈیشن شامل ہیں ، دونوں این جی اوز پر الزام ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بیرونی فنڈنگ حاصل کرتی ہیں اور اس فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ نہیں رکھا جاتا ۔ روزن نے 2007 سے ضلعی انتظامیہ کو ریکارڈ جمع نہیں کرایا تھا۔ این جی اوز کے علاوہ انتظامیہ نے صفائی کے ناقص انتظامات اور زائد المیعاد ادویات رکھنے پر 5 میڈیکل سٹور بھی بند کردئیے۔