ایم کیو ایم نے کسی بھی میٹنگ میں ”را“ کے حوالے سے بریفنگ نہیں دی ‘رحمن ملک

لگتا ہے کہ مصطفی کمال کو جواب دیا تھا، ان کو سمجھ آ گئی ہے ‘ سابق وزیر داخلہ

بدھ 9 مارچ 2016 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے کسی بھی میٹنگ میں ”را“ کے حوالے سے بریفنگ نہیں دی۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے کسی میٹنگ میں ”را“ کے حوالے سے بریفنگ نہیں دی اور بطور وزیر داخلہ ایم کیو ایم کے ”را“ سے تعلقات کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی، لگتا ہے کہ مصطفی کمال کو جواب دیا تھا، ان کو سمجھ آ گئی ہے۔