شہباز تاثیر کی گھر واپسی کو ماں کی دعاؤں کا اثر ہے ‘ بلاول بھٹو ز رداری

ماں کی محبت کی طاقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا ‘ ٹوئٹ

بدھ 9 مارچ 2016 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہباز تاثیر کی گھر واپسی کو ماں کی دعاؤں کا اثر قرار دیتے ہوئے انہیں ویلکم کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماں کی محبت کی طاقت کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، ماں کی دعاؤں کی طاقت سے شہباز تاثیر گھر پہنچے۔