دہشتگردی سے نبرد آزما ہو نے کیلئے بلوچستا ن پولیس کے جوانوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے

صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کا83 پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی اختتامی تقریب سے خطاب

بدھ 9 مارچ 2016 14:38

کوئٹہ۔09 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نبرد آزما ہو نے کیلئے بلوچستا ن پولیس کے جوانوں کو جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ہے، پاک فوج اور ایف سی کے تعاون سے بلوچستان پولیس کے جوانوں کو جدید پیشہ وارانہ تربیت دی جا رہی ہے جس کے نمایاں اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پولیس ٹریننگ کالج سریاب کوئٹہ میں83 پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوضی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جیز محمد ایوب قریشی، ڈاکٹر مجیب الرحمان، کمانڈنٹ پی ٹی سی کیپٹن(ر)محمد طاہر نوید، ڈی جی نیب میجر (ر)طاہر محمود ملک، کلکٹر کسٹم ڈاکٹر سعید خان جدون، اے این ایف کے بریگیڈیئر بلال، ڈی آئی جی سپیشل برانچ عبدلرزاق چیمہ سینئر پولیس افسران حامد شکیل ،ظہور احمد آفریدی،آغا عیسیٰ جان ، طاہر علاؤ الدین سمیت دیگر پولیس وسول افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا ہے کہ اچھے پولیس افسران کی پیشہ وارانہ زندگی میں تربیت اور جذبہ اہم کردار ادا کر تے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان پولیس کو درپیش مسائل اور مشکلات میں سب سے بڑا مسئلہ جوانوں کی جدید خطوط پر تربیت کا تھا جن کی وجہ سے دہشتگردی کے مسائل سامنے آئے تو پولیس کے جوانوں اس سے نبر د آزما ہونے کیلئے تیار نہیں تھے ہم نے تربیت کے بنیادی مسائل کو ترجیح دی اور بلوچستان پولیس کے تربیتی عمل کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا اور گزشتہ تین سالوں کے دوران دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے کمانڈر سدرن کمانڈ اور آئی جی ایف سی کے تعاون سے جوانوں کو موجودہ دور کے درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں شہداء اور37 ہزار پولیس جوانوں کا سربراہ وامین ہوں اور ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں پر فخر ہے، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید تربیت سے پولیس کے جوانوں میں دہشتگردی کی کا رروائیوں نمٹنے میں نمایاں بہتری آئی ہے جو حوصلہ افزاء عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت سے نمٹنے کیلئے بلوچستان پولیس کا علیحدہ انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے جو فعال وموثر کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تربیت کے جدید عمل کے تسلسل سے آنیوالے وقت میں پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئیگی، بلوچستان پولیس کے جوانوں میں پختہ عزم وہمت وبلند حوصلہ ہے جس پر ہمیں فخر ہے اور حالیہ ٹرینگ سے فارغ ہونے والا ہر جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک وقوم کی خدمت وتحفظ کیلئے اپنے پیشہ وارانہ فرئض نیک نیتی جذبہ حب الوطنی سے سرانجام دے گا ۔

آئی جی پولیس نے کمانڈر پی ٹی سی اور تربیت دینے والے انسٹرکٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں افسران اور جوانوں کو عملی میدان میں قیام امن کیلئے معیاری تربیت فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔قبل ازیں کمانڈنٹ پی ٹی سی کیپٹن(ر)محمد طاہر نوید نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ سربراہ بلوچستان پولیس کی پی ٹی سی آمد پر انہیں پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔ سربراہ بلوچستان پولیس نے تربیت کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کر نے والے کوئٹہ، گوادر،سبی کے جوانوں میں شیلڈز تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیئے۔