شہباز تاثیر کی واپسی ، اہلیہ نے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 9 مارچ 2016 14:34

شہباز تاثیر کی واپسی ، اہلیہ نے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2016ء) : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے صاحبزادے شہباز تاثیر کی گھر واپسی پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر دئے اپنے ایک پیغام میں شہباز تاثیر کی اہلیہ ماہین تاثیر نے کہا کہ شہباز تاثیر کی رہائی کے لیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ اللہ رحم کرنے والام ہے اور مشکلات کے بعد آسانیاں دیتا ہے۔ واضح رہے کہ شہباز تاثیر کچھ ہی دیر قبل لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں جہاں وہ اب اپنے اہلخانہ کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :