فواد خان عالیہ بھٹ کی ”پابندی وقت “ پر حیران
بدھ 9 مارچ 2016 14:34
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء)معروف پاکستانی اداکارفواد خان آجکل بولی ووڈ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے میں مصروف ہیں۔فواد خان جو کپور اینڈسزز میں عالیہ بھٹ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں کا کہنا ہے کہ انھیں بالکل گمان نہ تھا کہ عالیہ بھٹ وقت کی اس قدر پابند ہو سکتی ہیں۔
(جاری ہے)
فواد خان نے فلم فیئر میگزین لانچ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ عالیہ فلم کے سیٹس پر ہمیشہ وقت پر پہنچتی ہیں۔
علاوہ ازیں وہ اپنے کردار کو ادا کرنے کیلئے ریہرسل بھی نہیں کرتیں۔ انکا کہنا تھا کہ ساتھی اداکارہ اتنی چھوٹی عمر میں بے پناہ اداکارانہ صلاحیتوں کی مالک ہیں۔جبکہ تقریب میں موجود عالیہ بھٹ کا فواد خان کے ان بیانات پر کہنا تھا کہ ساتھی اداکار مبالغہ آرائی سے کام لے رہے ہیں۔واضح رہے فواد خان ،عالیہ بھٹ اور سدہارت ملہوترا اپنی نئی آنے والی فلم ”کپور اینڈ سنز“میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
-
بشری انصاری نے مداحوں کو اپنے دوسرے شوہر سے ملوا دیا
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والے 2 شوٹر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.