آجکل کی فلموں میں میرے لئے کوئی کردار نہیں ہے ‘ فریدہ جلال

بدھ 9 مارچ 2016 14:34

آجکل کی فلموں میں میرے لئے کوئی کردار نہیں ہے ‘ فریدہ جلال

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) ہندی سینما سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ فریدہ جلال کا کہنا ہے کہ آجکل کے دور میں بننے والی فلموں میں انکے ادا کرنے کیلئے کوئی کردار نہیں لکھا جاتا۔ واضح رہے فریدہ جلال فنی سفر کے دوران ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“، ”کچھ کچھ ہوتا ہے “اور ”کل ہو نا نہ ہو“جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

66سالہ اداکارہ کو آخری مرتبہ 2012ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”سٹوڈنٹ آف دی ایئر “میں دیکھا گیا تھا۔فریدہ جلال نے یش راج فلمز کے بینر تلے تیار کی جانے والی شارٹ فلموں کی لانچ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں آجکل بننے والی فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا ، کیا اب ان کے ادا کرنے والے کردار ختم ہو چکے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان چھ شارٹ فلموں میں سے ایک ”سکینڈل پوائنٹ “میں وہ بھی نظر آئیں گی۔فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود انھیں بے حد خوشی ہے کہ وہ4دہائیاں بولی ووڈ انڈسٹری میں گزارنے کے بعد آج بھی اس کا حصہ ہیں جب وقت بالکل تبدیل ہو چکا ہے