کرشمہ کپور کی طلاق کے مقدمے میں سپریم کورٹ پیشی
بدھ 9 مارچ 2016 14:30
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) سابق بولی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور شوہر سنجے کپور کے درمیان آجکل طلاق کیلئے کیا جانے والا مقدمہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ مقدمے میں آج اداکارہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں۔
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے بنچ میں شامل جسٹس اے کے سکری اور جسٹس آر کے اگروال کی جانب سے اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت عالیہ میں پیشی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ کمرہ عدالت میں حاضری کی بجائے ججز کے چیمبر میں پیش ہو سکتی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ عدالت میں لوگوں کی بڑی تعداد کی بنا پر اداکارہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ رجسٹری کی جانب سے انھیں ایسے کسی حکم کی تعمیل کیلئے نہیں کہا گیااور نہ ہی ججز کے چیمبر میں داخلے کیلئے پاسز جاری کیے گئے ہیں۔ بعد ازا اداکارہ عدالت کی طویل راہ داری میں لوگوں کے ہجوم سے گزرتی ہوئی ججز کے چیمبر تک پہنچیںمتعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.